03:12 , 9 نومبر 2025
Watch Live

اردن اور ازبکستان نی پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

عمان / تاشقند: اردن اور ازبکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا بھی مسلسل گیارہویں بار ورلڈ کپ کھیلنے کا اہل قرار پایا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائر جاری ہیں۔ اردن نے عمان کو 0-3 سے شکست دی، جہاں علی اولوان نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ ازبکستان نے یو اے ای سے میچ ڈرا کرکے فیصلہ کن پوائنٹس حاصل کیے۔

ازبکستان نے ایشین کوالیفائنگ کے تیسرے راؤنڈ میں ایک میچ باقی ہونے کے باوجود یو اے ای پر چار پوائنٹس کی برتری کے ساتھ جگہ پکی کی۔ یہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ’ڈبل لینڈ لاکڈ‘ (دو طرفہ خشکی میں گھرا ہوا) ملک بن گیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل گیارہویں بار عالمی کپ میں جگہ بنائی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو اس سے پہلے 32 ٹیموں کے فارمیٹ میں کھیلا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION