وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے کو چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں انسانی سمگلروں کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2023 سے دسمبر 2024 تک متعدد انسانی سمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ کئی سہولت کاروں کو سرکاری ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے اور وہ تادیبی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ انسانی سمگلروں کے 500 ملین روپے سے زائد کے اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں اور اس عمل کو مزید تیز کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انسانی سمگلروں کے مقدمات کے استغاثہ کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر تعینات کیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں، اور اس مکروہ دھندے کے ذریعے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی سکریننگ کے لیے ایک معیاری نظام قائم کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کو غیرقانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
شہباز شریف نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث انتہائی مطلوب سمگلروں کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے تعاون حاصل کرے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
16 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…16 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…17 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…18 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…4 گھنٹے پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…5 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…16 گھنٹے پہلے

اسلام آباد خودکش دھماکا: اقوام متحدہ کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد خودکش دھماکا کی سخت مذمت…2 گھنٹے ago
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…4 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے، 6 رنز سے کامیابی
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون…4 گھنٹے ago
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے…5 گھنٹے ago














