07:32 , 11 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

منیٰ: وزیراعظم شہباز شریف نے منیٰ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی اقتصادی شراکت، سرمایہ کاری، اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک اقتصادی اور دفاعی میدان میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION