07:31 , 11 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارک باد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو فون کر کے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم کیا۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم سے بھی رابطہ کیا اور ملائیشین عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی بات چیت کی اور تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد سے بھی رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے کویت کے متوازن اور امن کے حامی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات بہتر بنانے پر کویت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION