07:12 , 10 نومبر 2025
Watch Live

تھائی وزیراعظم آئینی عدالت کے حکم پر عارضی طور پر معطل

بینکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد آئینی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا۔

عدالتی اعلامیے کے مطابق 36 سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکتیں۔ درخواست گزاروں نے ان پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکمرانی اور آئین شکنی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ان کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال منظر عام پر آئی، جس میں وہ تھائی فوج کے اعلیٰ افسر پر تنقید کرتی سنائی دیں۔ یہ کال تھائی-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں کے بعد سامنے آئی، جس پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل دیکھنے میں آیا، اور ان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ کیس کا مکمل فیصلہ آنے تک معطلی برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION