05:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، قومی امور پر مشاورت

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے، جہاں ملکی سلامتی، سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بات چیت ہوئی، اور نواز شریف نے وزیراعظم کو اس اہم عسکری کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پارٹی قائد کو موجودہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی امور پر بریفنگ دی، جبکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

نواز شریف کی وزیراعظم، آرمی چیف اور افواج پاکستان کو کامیاب دفاع پر مبارکباد

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور افواجِ پاکستان کو کامیاب دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی پر مبارکباد دی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION