11:33 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ ہمیشہ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے۔

آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علیوف اور آذربائیجانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور آذربائیجان کو آزادی ملی۔

وزیراعظم نے کاراباخ کی آزادی پر آذربائیجان کو مبارکباد دی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیاسی و سفارتی سطح پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے۔

حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے ہوئے تو ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، ہم ان کی اس حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

آخر میں وزیراعظم نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ہمیں آواز بلند کرنا ہو گی تاکہ دنیا ہماری بات سن سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION