01:02 , 9 نومبر 2025
Watch Live

کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ، وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو مذاکرات کی دعوت

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ دہشتگرد پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ناکام بنانے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

بلوچستان کے معاملات پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بلوچ عمائدین کو مسائل کی نشاندہی اور مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کیلئے اپنا حصہ قربان کیا، یہ تعاون قومی یکجہتی کی مثال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بچنے والی رقم بلوچستان کی سڑکوں پر خرچ کی جائے گی۔ بلوچستان کے کسانوں کو سولر سسٹم، بجلی بلوں میں سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کے ساتھ کسی ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ اگر کوئی شکایت ہے تو سرآنکھوں پر، لیکن دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے قومی جرگے کے انعقاد کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرگے مسائل کے حل کیلئے مسلسل ہونے چاہییں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION