08:56 , 8 نومبر 2025
Watch Live

جو دشمن خود کو جنوبی ایشیا کا تھانیدار سمجھتا تھا ہم نے اس کے 6 جہاز گرائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو دشمن خود کو جنوبی ایشیا کا تھانیدار سمجھتا تھا ہم نے اس کے 6 جہاز گرائے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے رافیل کو فیل کر دیا۔

"یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دشمن نے غرور کے نشے میں پاکستان پر حملہ کیا اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ بھارت نے ہمارے علاقوں پر میزائل داغے ہیں، اجازت دیں دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کریں گے جو عمر بھر یاد رکھے گا۔ آرمی چیف نے بتایا دشمن کو تھپڑ رسید کر دیا، اب سیز فائر کی درخواست آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں عظیم کامیابی دی۔ قوم کی دعاؤں، لگن اور ہماری بہادر افواج کے جذبے سے آج سرخرو ہوئے۔ 10 مئی کو کروڑوں پاکستانی افواج پاکستان کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION