02:52 , 10 نومبر 2025
Watch Live

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارشوں اور ممکنہ طوفانوں کی پیش گوئی کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ احکامات راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد سامنے آئے، جن سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

خصوصی طور پر راولپنڈی کے متاثرہ نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی ڈرینیج (نکاسی آب) آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پانی کے جمع ہونے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واسا حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر کے نکاسی آب کے عمل کو تیز کریں۔

مریم نواز نے بروقت ردعمل اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پنجاب بھر کے تمام شہروں کی انتظامیہ کو بھی ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION