08:41 , 10 نومبر 2025
Watch Live

وفاقی بجٹ 2025-26: دفاع، پنشن، سبسڈی اور گرانٹس کیلئے کھربوں روپے مختص

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع سمیت اہم شعبوں کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاع کے لیے 2550 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو پاک فوج، فضائیہ، بحریہ اور دیگر دفاعی اداروں کے اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

سول انتظامیہ کے لیے 971 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں وفاقی وزارتوں، محکموں اور بیوروکریسی کے اخراجات شامل ہیں۔ پنشن کی مد میں 1055 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو دیے جائیں گے۔

سبسڈی کے لیے 1186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کا بڑا حصہ بجلی، زرعی ٹیوب ویلوں اور صنعتی شعبے کو دیا جائے گا۔

گرانٹس کے طور پر 1928 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION