اسلام آباد – دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک بھر کے 15,352 دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ پیش کیا ہے، جو بجٹ دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر مختلف علاقائی بجلی تقسیم کار کمپنیاں عمل درآمد کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) 2,605 دیہات، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) 8,707 دیہات، خیبر الیکٹرک سپلائی کمپنی (KESCO) 1,080 دیہات، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) 1,641 دیہات، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) 200 دیہات، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) 199 دیہات، اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) 800 دیہاتوں کو بجلی فراہم کرے گی۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف دیہاتوں کو بجلی دی جائے گی بلکہ ملک بھر میں 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کے کنکشنز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ان کنکشنز کی تقسیم کچھ یوں ہے: MEPCO کو 4,83,347، FESCO کو 3,46,126، LESCO کو 3,87,377، GEPCO کو 2,80,111، PESCO کو 1,20,000، IESCO کو 1,00,095، KESCO کو 22,538، HESCO کو 20,481 اور SEPCO کو 5,440 نئے کنکشنز دیے جائیں گے۔ حکومت کا یہ منصوبہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی، دیہی علاقوں کی بہتری، اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔