12:27 , 10 نومبر 2025
Watch Live

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

مکہ مکرمہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور حج کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان اور ولی عہد نے عید کے موقع پر عالمِ اسلام کو نیک خواہشات بھجوائیں۔ متعدد مسلم ممالک نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے منیٰ کا دورہ کرکے حج انتظامات کا جائزہ لیا۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس سال گرمی سے متاثر ہونے کے واقعات میں 90 فیصد کمی آئی، خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ صحت، صفائی اور سکیورٹی سمیت تمام سہولیات کو مؤثر قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ حجاج مزدلفہ سے منیٰ پہنچ کر رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) میں مصروف ہیں۔ رمی کے بعد قربانی، حلق (سر منڈوانا) اور طوافِ زیارت کے بعد حجاج دوبارہ منیٰ لوٹیں گے، جہاں وہ بقیہ ایام عبادت میں گزاریں گے۔

پاکستان سے آنے والے حجاج کی واپسی کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION