08:56 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ

ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ

بنگلور – بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے معروف ریسٹورنٹ "One8 Commune” کی بنگلور برانچ ایک نئی تنازع میں گھر گئی ہے، اس بار وجہ کھانے یا شہرت نہیں بلکہ قانون شکنی ہے۔ بنگلور پولیس نے تمباکو نوشی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، 29 مئی کو معمول کی چیکنگ کے دوران ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہاں بغیر کسی مجاز ’اسموکنگ زون‘ کے کھلے عام تمباکو نوشی کی جا رہی تھی۔ یہ اقدام بھارتی قانون COTPA (Cigarettes and Other Tobacco Products Act) کی واضح خلاف ورزی ہے، جس کے تحت تمام عوامی مقامات پر مخصوص اسموکنگ ایریا کا ہونا لازمی ہے۔

ابتدائی طور پر ایک نان-کگنیزیبل رپورٹ (NCR) درج کی گئی، تاہم بعد ازاں عدالت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مکمل ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اس ایف آئی آر میں ریسٹورنٹ کے منیجر اور دیگر عملے کو نامزد کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، ریسٹورنٹ کے مالک ویرات کوہلی کا نام اس مقدمے میں شامل نہیں کیا گیا۔

تاحال ویرات کوہلی یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین ان کے ردِعمل کے منتظر ہیں اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION