11:37 , 11 نومبر 2025
Watch Live

امریکا کا غیر ملکی طلبہ کو ویزوں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام ویزوں کی اپائنٹمنٹس بند کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ سوشل میڈیا جانچ پڑتال کے نئے قواعد کے نفاذ تک عارضی طور پر کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق، جب تک نئی گائیڈ لائنز جاری نہیں ہوتیں، تمام قونصل خانے نئی اپائنٹمنٹس نہ لیں۔

پہلے سے طے شدہ اپائنٹمنٹس پر عمل جاری رہے گا، لیکن خالی سلاٹس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے یا اسرائیل پر تنقید کرتا ہے تو اسے امریکی خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھا جا سکتا ہے، جس کی بنیاد پر اس کا ویزا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

ناقدین نے اس اقدام کو آزادی اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے اور اسے امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION