09:42 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر پر 11 خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین نے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے۔

متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں ہراساں، جنسی حملے اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے مقامی میڈیا "اسپورٹس میکس ٹی وی” کے مطابق مذکورہ کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور وہ قومی ٹیم کا موجودہ رکن ہے۔ وہ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کو برسبین میں شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھا۔

تاحال کرکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، تاہم الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔ معروف وکیل نائیجل ہیوز کے مطابق انہیں پہلی شکایت دو سال قبل موصول ہوئی تھی، لیکن حالیہ دنوں میں مزید متاثرہ خواتین سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹر کی مبینہ حرکات کو چھپانے کی کوششیں کی گئیں۔ "کرکٹ ویسٹ انڈیز” کے صدر کشور شیلو نے تاحال کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

یہ اسکینڈل ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے ایک سنگین چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ٹیم اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION