05:09 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب میں ویپ پر مکمل پابندی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپ (الیکٹرانک سگریٹ) کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کے تحت تمام ویپنگ سینٹرز فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان ان کی صحت کے لیے خطرناک ہے، اور اس پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویپ کے آزادانہ استعمال سے نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، جو ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر سنگین اثر ڈال رہا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام نوجوان نسل کو نشہ آور عادات سے بچانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تمام ضلعی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کرائیں، اور خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION