09:20 , 8 نومبر 2025
Watch Live

باسٹھ سال کی عمر میں بھی فٹ ٹام کروز کی صحت کا راز کیا ہے؟

ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز نہ صرف اپنی ایکشن فلموں اور خطرناک اسٹنٹس کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ اپنی حیران کن فٹنس کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

میگزین مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق، 62 سالہ ٹام کروز کی روزمرہ ڈائٹ صرف 1200 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے۔ وہ تیل، مکھن اور ساسز سے پاک ابلی ہوئی مچھلی اور سبزیاں کھاتے ہیں۔

وہ دن میں تین بار کھانے کے بجائے 15 بار ہلکے اسنیکس لیتے ہیں۔ ان کی خوراک میں الکوحل سے پاک مشروبات، سالمن فِش، ڈارک چاکلیٹ، جو، بلیو بیریز، ادرک، بروکولی، ٹماٹر، پالک، زیتون کا تیل، گری دار میوے، وٹامنز اور منرل سپلیمنٹس شامل ہوتے ہیں۔

ٹام کروز میٹھے، پروسیسڈ فوڈز اور بھاری کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کرتے ہیں اور ذاتی شیف کے تیار کردہ متوازن کھانے پر انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION