06:36 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ٹرمپ انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ قرارداد الجزائر نے پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے تعاون سے پیش کی تھی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، مگر امریکا کے ویٹو نے قرارداد کو منظور ہونے سے روک دیا۔ پاکستان بھی حمایت کرنے والے ممالک میں شامل تھا۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، صرف 24 گھنٹوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ امریکی امدادی تنظیم نے انتظامی مسائل کا بہانہ بنا کر امداد کی تقسیم بھی روک دی ہے، جس سے انسانی بحران مزید شدید ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION