06:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری کی خبروں کو مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ اخبار کو اندازہ نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔ یہ وضاحت اُس وقت سامنے آئی جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور بعض برطانوی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے حملے کے لیے تیار ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ممکنہ ہدف ایران کی حساس جوہری تنصیب فردو ہو سکتی ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور صرف انتہائی طاقتور بم ہی اسے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION