10:40 , 9 نومبر 2025
Watch Live

صدر ٹرمپ ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑا گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیوجرسی کے شہر مورِسٹاؤن سے کیمپ ڈیوڈ روانگی کے دوران ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہوئے ایک لمحے کو لڑکھڑا گئے، تاہم فوری طور پر سنبھل گئے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امیگریشن چھاپوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری مظاہروں پر ردِعمل دیا۔ انہوں نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے پولیس یا نیشنل گارڈ اہلکاروں پر تھوکا، تو جواب میں سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ تھوکتے ہیں، تو ہم ماریں گے۔

ٹرمپ کے اس سخت بیان کو مظاہرین کے خلاف تشدد کی دھمکی قرار دیا جا رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صدر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION