ٹریفک پر نیا قانون نافذ! ڈی آئی جی کا بڑا فیصلہ

کراچی – 9 اپریل 2025: ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پیراعظم شاہ نے کراچی بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی نے پرانی بسوں اور ہیوی گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کا حکم دیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کے بعد ہی واپس ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کالے شیشے، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور نیلی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی نے لیک کرنے والے واٹر ٹینکرز کو فوری طور پر سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کی اور مخصوص راستوں پر نو سیٹ رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جن میں کراز سے حسن اسکوائر، ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ، ملینیم مال سے ٹینری ٹاؤن، اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹاور تک کے راستے شامل ہیں۔
ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ڈی آئی جی نے خبردار کیا کہ ڈبل یا ٹرپل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشہ کرنے والے ڈرائیوروں کے ڈوپ ٹیسٹ کا نظام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ نشہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر اور اگلے و پچھلے کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ ٹریکر نہ لگانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
شہری حدود میں ہیوی گاڑیوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ حد رفتار کی خلاف ورزی پر پہلی بار 2 ہزار اور دوسری بار 4 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بسوں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پیراعظم شاہ نے ہدایت کی کہ ان تمام احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
7 دن پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…7 دن پہلے
تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان
سندھ بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد یکم اگست 2025 سے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ…47 منٹس پہلےاسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے…15 گھنٹے پہلےصدر پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا…15 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت…2 گھنٹے agoاسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری جہاز "حنظلہ” پر قبضہ کر لیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے کر جانے…2 گھنٹے agoڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے…15 گھنٹے ago