03:54 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاک کا ذہنی صحت بہتر بنانے کیلئے نئے فیچرز کا اعلان

ٹک ٹاک نے نوجوانوں سمیت تمام صارفین کی ذہنی صحت بہتر بنانے کے لیے مراقبے، نیند اور شخصیت سازی سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچرز نیند کے اوقات میں متحرک ہوں گے اور صارفین کو سکون اور توجہ مرکوز رکھنے کی مشقیں تجویز کریں گے۔ 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے یہ فیچر ایپ میں بائی ڈیفالٹ آن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اگر نوجوان رات 10 بجے کے بعد ایپ استعمال کریں گے تو انہیں مراقبے کی مشقوں کا مشورہ دیا جائے گا۔ مسلسل استعمال پر فل اسکرین نوٹیفکیشن بھی دکھایا جائے گا۔ ان مشقوں کے لیے ایک خصوصی مراقبہ ایپ کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

ٹک ٹاک نے اس کے ساتھ ساتھ نئی ایجوکیشنل فیڈ، آن لائن سیفٹی ٹولز، اور اسکرین ٹائم پر والدین کے کنٹرول جیسے فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین کا ڈیجیٹل تجربہ زیادہ محفوظ اور صحت مند بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION