05:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں معروف ٹک ٹاکر اقراء عرف "تھل کی شہزادی” کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، انہیں ان کے ہی گھر میں کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ملزم سوشل میڈیا پر مقتولہ کی سرگرمیوں سے ناخوش تھا اور طیش میں آ کر یہ اقدام کیا۔ اقراء موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اقراء مقامی سطح پر ایک مقبول ٹک ٹاکر تھیں، جبکہ واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے خواتین کے تحفظ اور غیرت کے نام پر ہونے والے تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION