07:53 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا جذباتی ردِعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار عمر حیات عرف کاکا کے والد امجد کا کہنا ہے کہ ان کا دل نہیں مانتا کہ قتل ان کے بیٹے نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ ثناء یوسف کو 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کیا گیا، اور عمر حیات کو اگلے روز گرفتار کر کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں ملزم کے والد کا کہنا تھا کہ نہ صرف انہیں بیٹے کی ثناء سے دوستی کا علم نہیں تھا بلکہ وہ ویڈیو میں بیٹے کو گھر سے نکلتے دیکھ کر حیران ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل نہیں مانتا کہ میرے بیٹے نے قتل کیا، اصل حقیقت اللہ جانتا ہے۔

ایک اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عمر واقعی قتل میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ مجھے انصاف چاہیے، صرف بیٹے کے لیے نہیں بلکہ ثناء یوسف کیلئے بھی، چاہے قتل میرے بیٹے نے کیا ہو یا کسی اور نے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION