03:43 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاک کا نیا فیچر: گوگل میپس کو ٹکر دینے کیلئے تیار

ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ویڈیوز کے کمنٹس ٹیب میں ہی مقامات کے ریویوز، اسٹار ریٹنگز اور تصاویر دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے، جس کا مقصد صارفین کو گوگل پر الگ سے سرچ کیے بغیر مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف نیویارک کے سینٹرل پارک کی ویڈیو دیکھتا ہے، تو کمنٹس میں ہی اس پارک کے بارے میں دیگر صارفین کی ریٹنگز، ریویوز اور تصاویر دیکھ سکے گا۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کی جانب سے گوگل میپس جیسے پلیٹ فارمز کو چیلنج کرنے کی تازہ کوشش ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں گوگل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعتراف کیا تھا کہ نوجوان نسل انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کرنے کیلئے اب گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کو ترجیح دے رہی ہے۔

ٹک ٹاک پہلے ہی امیج سرچ سمیت کئی جدید فیچرز متعارف کرا چکا ہے، اور اب یہ نئی سہولت اسے مقامات سے متعلق معلومات کا ایک سنجیدہ ذریعہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION