07:32 , 11 نومبر 2025
Watch Live

کونسے ممالک نے پاکستانیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے؟

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یو اے ای، برطانیہ، اٹلی اور یورپ کے کچھ ممالک نے پاکستانیوں کیلئے اسٹوڈنٹ ویزے بند کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے انکشاف کیا کہ مختلف ممالک پاکستانی ملزمان کی فہرستیں فراہم کرتے ہیں۔ ایران سے گزشتہ سال 34 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹوڈنٹس ویزے بند ہونے کا سبب ویزہ کی خلاف ورزیاں اور غیر قانونی قیام ہے۔ جس پر کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ موجودہ رفتار سے اگر اقدامات نہ کیے گئے تو دیگر ممالک بھی پاکستانیوں پر ویزہ بندش لگا سکتے ہیں۔

سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ ایم ڈی نصیر کاشانی کی کاوش سے 8 خواتین ویلڈرز کوریا بھجوائی گئیں۔ کمیٹی نے نصیر کاشانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION