08:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستانی اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ حسن نواز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "الحمد اللہ! نئے سفر کا آغاز”۔

نوجوان بلے باز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں سادگی سے ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

22 سالہ حسن نواز نے حالیہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں تیز ترین سنچری بنا کر شائقین کرکٹ کو متاثر کیا تھا۔ وہ اپنی تیز رفتار بیٹنگ اور جارحانہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

حسن نواز نے پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے فائنل میں مشکل وقت میں شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔

انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 76 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، جس میں 4 شاندار چھکے اور 8 خوبصورت چوکے شامل تھے۔ ان کی بیٹنگ کی خاص بات گیندوں کو میرٹ پر کھیل کر باؤنڈری کے پار پہنچانا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION