11:48 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی اہلکار گرفتار

لاہور: پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل پی کے سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق، اہلکار کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

واقعہ فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا، جہاں سے بھارتی اہلکار نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں قدم رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے فوجی کی رہائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION