پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کل سے اسلام آباد میں آغاز ہوگا!

اسلام آباد: دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کل (منگل) سے اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں ملکی و غیر ملکی سرکاری حکام، سرمایہ کار اور ماہرین معدنیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فورم میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ ان کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ حکومت پاکستان معدنی وسائل کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
فورم میں امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت متوقع ہے، جس کی قیادت ایرک مائر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور ملک و بیرون ملک سے صنعتکار و سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے۔
غیر ملکی شرکت کو مزید تقویت دینے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے شیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے وفد نے اسلام آباد پہنچ کر اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
دو روزہ فورم میں شرکاء پاکستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، خاص طور پر ریکوڈک منصوبے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی وہ پالیسیاں اور اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے جو اس شعبے میں ترقی کے فروغ کے لیے اپنائے جا رہے ہیں۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین معدنی وسائل کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، پائیدار حکمت عملی اور عالمی شراکت داری کے حوالے سے اپنی تجاویز اور تجربات پیش کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…1 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…1 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 دن پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…2 دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…1 دن ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…1 دن ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…1 دن ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…1 دن ago















