08:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی مسافر بردار اور فوجی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق، نئی پابندی 23 جولائی 2025 تک نافذ رہے گی۔ یہ پابندی بھارتی رجسٹرڈ اور لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ پابندی پاک بھارت جنگ کے دوران عائد کی گئی تھی۔ اس پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION