03:12 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کو واضح پیغام

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کو واضح پیغام

 پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل "ابدالی” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے آئی ایس پی آر کے مطابق، میزائل کی مار کرنے کی صلاحیت 450 کلومیٹر تک ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور میزائل کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر کمانڈر اسٹریٹجک فورسز کمانڈ بھی موجود تھے، جنہوں نے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاکستان نے اس کامیاب تجربے کے ذریعے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ "آزمانا نہیں۔۔۔ ہم تیار ہیں” کا نعرہ دشمن کو ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے کسی صورت غافل نہیں۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، انجینئرز، سائنسدانوں اور افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION