11:07 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای کا بیان: پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک، فلسطین پر مؤقف قابل تحسین

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں ایک خاص اور منفرد مقام ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کہی۔

اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ "پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل پر اصولی مؤقف اپنایا ہے، بالخصوص مسئلہ فلسطین پر اس کا موقف قابل تعریف ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کو غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق، "امت مسلمہ کی سلامتی کا واحد راستہ مسلم اقوام کے درمیان اتحاد ہے۔”

آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ ایران اور پاکستان نہ صرف خطے بلکہ اسلامی دنیا کی وحدت اور استحکام میں بھی مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION