06:40 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

ایران پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے 15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اس کونسل کو اسرائیل کی کھلی چھوٹ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی روش کو روکنا ہوگا”۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو "غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنی خود دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے اسرائیل کی خطے میں عسکری کارروائیوں کے وسیع تر تناظر کی بھی نشاندہی کی، جن میں غزہ، شام، لبنان اور یمن میں کی جانے والی کارروائیاں شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ سب "یکطرفہ عسکری پالیسی” کی عکاسی کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے بھی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں اکثریت نے زور دیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں اور کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION