03:42 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔ قریبی دوست تہمینہ خالد نے تصدیق کی کہ عائشہ خان طویل عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی یادگار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی جاندار پرفارمنس سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "افشاں”, "عروسہ”, "فیملی 93” اور "مہندی” شامل ہیں، جو آج بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کلاسک شمار ہوتے ہیں۔

عائشہ خان معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن بھی تھیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش ہو چکی تھیں اور خاموش زندگی گزار رہی تھیں۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION