01:56 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: بھارت

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: بھارت

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کرے گا۔

امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ دریائیں جن کا پانی پہلے پاکستان جاتا تھا، اب بھارت میں استعمال کے لیے موڑا جائے گا، خاص طور پر ریاست راجستھان میں۔

یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں ہوا تھا جس کے تحت پاکستان کو بھارت سے نکلنے والے دریاؤں تک رسائی دی گئی تھی۔ یہی پانی پاکستان کی تقریباً 80 فیصد زرعی زمین کے لیے بنیادی ذریعہ ہے۔

بھارت نے یہ معاہدہ اُس وقت معطل کر دیا تھا جب بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ایک جان لیوا حملہ ہوا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا تھا، تاہم پاکستان نے کسی بھی قسم کی مداخلت کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION