12:50 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان نے بھارت کو 1-14 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

تہران: پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو 1 کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایران میں جاری ٹورنامنٹ کے اس اہم مقابلے میں پاکستان نے پہلی اننگ میں 5 رنز بنا کر برتری حاصل کی، جبکہ تیسری اننگ میں مزید 5 رنز کے ساتھ میچ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

حسین (تھرڈ بیس)، وسیم اکرم (سنٹر فیلڈر) اور محمد ریحان (ہٹر) نے شاندار کارکردگی دکھا کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بولنگ میں محمد حارث نے 4.1 اننگز میں صرف 1 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سید محب شاہ اور حسین امام نے مل کر 2.2 اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نہ صرف بیٹنگ میں ناکام رہی بلکہ فیلڈنگ میں بھی 10 غلطیاں کیں، جبکہ ان کے بولرز نے 8 واک دے کر پاکستانی بلے بازوں کو مواقع دیے۔

پاکستانی ٹیم کل فائنل میں فلسطین کے خلاف میدان میں اترے گی۔

بعد ازاں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ نے اس تاریخی فتح کو افواجِ پاکستان کے نام کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION