12:27 , 17 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان 2025 کیلئے اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب

اسلام آباد: پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا 2025 کے لیے نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی اور رہنمائی کرتی ہے، اور پاکستان کا انتخاب اس کی سفارتی کوششوں کا اعتراف ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان سے متعلق افراد اور اداروں پر مالی، سفری اور اسلحہ جاتی پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اب سلامتی کونسل کے دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی بھی مشترکہ سربراہی کرے گا، جن میں ایک دستاویزی و طریقہ کار اور دوسرا عمومی پابندیوں سے متعلق معاملات کا احاطہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION