12:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی: ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، آج شام پاک بھارت کشیدگی پر ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، ترجمان پاک فوج ملکی سلامتی، قومی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دیگر اہم امور پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ موجودہ تناظر میں یہ پریس کانفرنس غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ بریفنگ ملکی و بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور عوام کی نظریں بھی اس پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION