02:31 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطے کا امکان، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری

ڈی جی ایم اوز

اسلام آباد – پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج (اتوار) کو ایک بار پھر رابطے کا امکان ہے، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی کے لیے سنجیدہ ہے اور بات چیت کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ جمعرات کو ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک نے موجودہ سیزفائر کو اتوار تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا، "ڈی جی ایم او سطح پر متعدد بار بات چیت ہو چکی ہے، اور اگلا مرحلہ باضابطہ مذاکرات کا ہے، جس کے لیے پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔”

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آج ہونے والا رابطہ سیزفائر کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے اور آئندہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے اقدامات پر مرکوز ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION