03:41 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پاک فضائیہ نے دشمن کے رافیل طیاروں کو جس مہارت سے نشانہ بنایا، وہ بھارت کو قیامت تک یاد رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جے ایف-17 تھنڈر نے دشمن کے رافیل طیاروں کو جس مہارت سے نشانہ بنایا، وہ بھارت اور دنیا کو قیامت تک یاد رہے گا۔

پاک فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 6 سے 10 مئی تک جاری اس مختصر جنگ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے شاندار فتح ہے، جس نے عالمی منظرنامے میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں یہ عظیم کامیابی عطا کی۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے روند دیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے سپہ سالار جنرل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف کو بھی شاندار قیادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION