پاک فوج نے بھارت کے مزید 48ڈرونز مار گرائے، تعداد 77 ہوگئی

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے صبح سے لے کر اب تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد گزشتہ رات سے اب تک گرائے جانے والے ڈرونز کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرا دیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون وہاڑی اور ایک ڈرون پاکپتن میں تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک بھارت کے 29 ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا، جبکہ کل رات سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا، "جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے، اسے مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرونز کو بھی ٹریک کر لیتا ہے۔ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کے لیے ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔”
دفاعی ماہرین نے پاکستان کے دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی تعریف کی ہے، جو دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
2 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
4 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…2 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…6 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…2 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…2 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…26 منٹس ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…2 گھنٹے ago