10:49 , 21 اپریل 2026
Watch Live

خلیجی جنگ کے اثرات: توانائی بحران کے باعث بھارتی معیشت شدید دباؤ کا شکار

خلیجی جنگ کے اثرات

خلیجی خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈالنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ بھارت بھی اس کے شدید معاشی دباؤ کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک بڑے اقتصادی چیلنج میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل جنگی تنازع بھارت کے مالی وسائل کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی توانائی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں گھریلو گیس کی قلت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید یہ کہ خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر اور برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔

ابرام احمد کی سن رائزرز لیڈز شمولیت پر بھارتی بی سی سی آئی کا موقف

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب توانائی کی قیمتوں میں اضافہ بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی طویل عرصے تک برقرار رہی تو بھارت کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION