06:57 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی کو آئی پی ایل فرنچائز نے 3 کروڑ میں خریدلیا!

پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی کو آئی پی ایل فرنچائز نے 3 کروڑ میں خریدلیا!

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ اہم غیر ملکی کھلاڑی مچل اوون کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مچل اوون نے پی ایس ایل میں بابراعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور وہ ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ اوون کو جنوبی افریقی کھلاڑی کوربن بوش کی جگہ سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ پی ایس ایل معاہدہ ختم ہونے کے بعد، وہ اب آئی پی ایل کا حصہ بن چکے ہیں۔

پنجاب کنگز نے مچل اوون کو آل راؤنڈر گلین میکسویل کی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اوون کو 3 کروڑ بھارتی روپوں میں سائن کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات محدود ہیں۔ مچل اوون کی آئی پی ایل میں شمولیت نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION