08:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب اسمبلی سے 5300 ارب روپے کا بجٹ منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

لاہور: پنجاب اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 5300 ارب روپے کے بجٹ اور فنانس بل کی منظوری کثرت رائے سے دے دی۔ اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھا گیا۔ کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

تعلیم کے لیے 137 ارب، صحت کے لیے 258 ارب، پولیس کے لیے 200 ارب اور پنشن کے لیے 462 ارب روپے مختص کیے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 910 ارب، سڑکوں و پلوں پر 120 ارب، سرکاری عمارات کے لیے 161 ارب روپے رکھے گئے۔ زراعت، فشریز، وٹرنری، جیل، میوزیم، انصاف، ایکسائز اور لوکل گورنمنٹ سمیت 41 شعبوں کے لیے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

پنجاب حکومت نے سروسز پر ٹیکس کے لیے نئی "نیگیٹو لسٹ” متعارف کرائی ہے تاکہ ٹیکس بیس وسیع ہو اور وصولی بہتر بنائی جا سکے۔

مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ سے 4060 ارب روپے ملیں گے۔ صوبائی محصولات کیلئے 828 ارب روپے۔ جاری اخراجات کیلئے 2706 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 590 ارب روپے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION