09:53 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ: 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران مائیک توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 10 ارکان اسمبلی پر فی کس 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون کے اجلاس میں پیش آئے واقعے پر ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔ جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر، رانا اورنگزیب اور محمد احسن شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ جرمانہ 7 روز میں ادا نہ کرنے کی صورت میں ان ارکان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION