01:55 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ!

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ!

لاہور – پنجاب حکومت نے کئی سالوں بعد لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور قوانین لاگو کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بسنت کے محفوظ انعقاد کے لیے اہم قواعد و ضوابط تیار کر لیے ہیں۔

سب سے اہم پابندی کیمیکل یا شیشے والی ڈور (مانجھا) کے استعمال پر عائد کی گئی ہے۔ صرف سوتی دھاگے سے بنی ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی، جبکہ خطرناک ڈور کی تیاری اور فروخت کی روک تھام کے لیے سخت چیکنگ کی جائے گی۔

 ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں اور پتنگ فروشوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرے گی تاکہ حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

بسنت کے دوران موٹر سائیکل کی سواری پر مخصوص اوقات میں پابندی لگائے جانے کا بھی امکان ہے تاکہ سڑکوں پر ڈور کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION