05:12 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب حکومت کا محکمہ جنگلات کے مزدوروں کے لیے بڑا اقدام

پنجاب حکومت کا محکمہ جنگلات کے مزدوروں کے لیے بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے جنگلات میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے اجرتوں کی ادائیگی کا جدید اور شفاف نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت اب مزدوروں کو ان کی اجرت موبائل بینکنگ اور بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے براہ راست ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا یہ نظام اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نقدی پر مبنی نظام سے جڑے مسائل، جیسے بدعنوانی، کٹوتی اور تاخیر، کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مزدوروں کو نقد ادائیگی کی جاتی تھی، جس میں شفافیت کا فقدان تھا اور اجرت کی بروقت ادائیگی بھی یقینی نہیں بنائی جا سکتی تھی۔ نئے نظام کے تحت نہ صرف مزدوروں کو ان کا مکمل حق بروقت ملے گا بلکہ ادائیگی کے تمام مراحل کو ٹیکنالوجی کی مدد سے قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور شفافیت کو فروغ دے کر بہتر گورننس کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION