06:41 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ بند

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام اسپتالوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل بقایاجات کلیئر کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

سرکاری مراسلے کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز 30 جون کے بعد نئی علاج پالیسی کا اعلان کریں گی۔

یاد رہے کہ صحت کارڈ کا آغاز 2014 میں ہوا، جب کہ 2021 میں تحریک انصاف نے اسے باقاعدہ طور پر پنجاب بھر میں فعال کیا۔ اس کے ذریعے غریب افراد کا مفت علاج ممکن ہوا۔

اسٹیٹ لائف صحت کارڈ پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر نور الحق کے مطابق، حکومت اب سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائے گی اور پرائیویٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION