08:52 , 11 نومبر 2025
Watch Live

پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت پر بھارت میں ہی سوالات اٹھنے لگے

پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت پر بھارت میں ہی سوالات اٹھنے لگے

عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے اس واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے 200 کلومیٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، حملہ کیا اور پھر بغیر پکڑے کیسے فرار ہو گئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کو قومی سلامتی جیسے سنجیدہ معاملات کا مذاق اڑانا بند کرنا ہوگا اور بھارتی عوام کو سچائی بتانی ہوگی۔

رہنما نے پلوامہ واقعے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اصل محرکات پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اب مودی حکومت جھوٹے بیانیے دکھا کر مزید نہیں چل سکتی، اسے عوام کے سامنے سچ بول کر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION